۔،۔ کرکٹ (T-20)کا آغاز مہمان خصوصی عامر ہاشمی اور میاں مبین اختر کا پرتپاک استقبال۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ کرکٹ (ٹی ٹونٹی)کا آغاز مہمان خصوصی عامر ہاشمی اور میاں مبین اختر کا پرتپاک استقبال۔ نذر حسین۔،۔
٭موسم بہار کے آغاز کے ساتھ۔سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن (بورے والا) کے تاریخی سرین ان نیشنل (ٹی ٹونٹی T-20) کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ویٹرن کرکٹ کلب کے تمام معزز صاحبان تھے جنہوں نے کیپٹن بریگیڈئیر عامر ہاشمی کی قیادت میں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی جرمنی سے آئے سفیر جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین میاں مبین اختر تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورے والا۔موسم بہار کے آغاز کے ساتھ۔سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن (بورے والا) کے تاریخی سرین ان نیشنل (ٹی ٹونٹی T-20) کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ویٹرن کرکٹ کلب کے تمام معزز صاحبان تھے جنہوں نے کیپٹن بریگیڈئیر عامر ہاشمی کی قیادت میں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیاجبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی جرمنی سے آئے سفیر جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین میاں مبین اختر تھے جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ان کا دورہ پاکستان کراچی سے شروع ہوا مختلف علاقوں اور شہروں سے ہوتے ہوئے وہ اپنے آبائی شہر بورے والا پہنچ۔ حال ہی میں والدہ، دادی اور دادا حضور کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا اہتمام کیا۔ ان کی موجودگی میں کرکٹ کا ٹورنامنٹ شروع ہوا تو ان کو اوپننگ کی دعوت دی گئی جس کو وہ نہ ٹھکرا سکے اور مہمان خصورصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ راقم احروف سید سجاد حسین بخاری، سابق تحصیل ناظم غلام مصطفی بھٹی، سردار محمد آصف ڈار اور حاجی خالد محمود راٹھ بھی موجود تھے۔ میاں مبین اختر اور ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ہار پہنائے گئے اس دوران سیکڑوں غبارے چھوڑے گئے جبکہ بورے والا کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے ڈریسنگروم کے لئے ڈگ آوُٹ اور تماشائیوں کے لئے خوبصورت رنگ برنگی چھتریاں بھی لگائی گئیں۔ مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ جس پر میاں مبین اختر نے اپنے خطاب میں قائد اعظم سٹیڈیم کے خوبصورت ماحول میں انعقاد پذیر ٹورنامنٹ کے حسن انتظام پر ویٹرن کرکٹ کلب کے اراکین کو مبارک باد پیش کی ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں بریگیڈیئر عامر ہاشمی کی قیادت میں ڈاکٹر شاہد صدیق، میاں محمد حفیظ، سید باسط علی، قدیر خان اور دیگر منتظمین کی کوششوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔