۔،۔رمضان المبارک کی آمد آمد۔ مساجدکے باہمی مشورے سے اوقات سحری و افطاری ٹائم ٹیبل تیار۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔رمضان المبارک کی آمد آمد۔ مساجدکے باہمی مشورے سے اوقات سحری و افطاری ٹائم ٹیبل تیار۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں علماء کرام اور منتظمین مساجد نے رمضان المبارک اور عید کا اعلان کر دیا۔ علامہ عبد الطیف چشتی الازہری کی زیر نگرانی کورونا حالات کو مد نظررکھتے ہوئے ٹیلی فونک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی غور وخوض اور تحقیق کے بعد سال (2022) کے رمضان المبارک اور عید الفظر کا اعلان کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آشافن برگ/آفن باغ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں علماء کرام اور منتظمین مساجد نے رمضان المبارک اور عید کا اعلان کر دیا۔ علامہ عبد الطیف چشتی الازہری کی زیر نگرانی کورونا حالات کو مد نظررکھتے ہوئے ٹیلی فونک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی غور وخوض اور تحقیق کے بعد سال (2022) کے رمضان المبارک اور عید الفظر کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق ان شا اللہ رمضان المبارک کا آغاز) (2 اپریل) (2022 بروز ہفتہ کو ہو گا اور ان شا اللہ نماز عید الفطر (2) مئی (2022) بروز پیرکو ادا کی جائے گی۔ یہ فیصلہ آدابِ علم، شریعت اور مقامی، انٹرنیشنل محمکہ فلکیات کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جبکہ اوقات سحر و افطار کا ٹائم ٹیبل بھی مقامی وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو فرینکفرٹ اور ملحقہ علاقوں کے لئے ہو گا۔ دوسرے شہروں کے افراد اپنے اپنے شہر کے ٹائم کے مطابق سحر و افطار کریں گے۔