۔،۔ نامعلوم شخص نے سولہ سالہ لڑکی پر حملہ کیا،مزاحمت پر حملہ آور بھاگ کھڑا ہوا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ گریس ہائیم کے علاقہ میں پینتالیس سالہ شخص نے دن دواڑے تقریباََ (14:45) بجے والڈ شول سٹریٹ کے چوراہے پر سولہ سالہ لڑکی پر اچانک حملہ کر دیا نو عمر لڑکی نے لڑائی میں کافی مزاحمت کی حملہ آور ایک سیاہ بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سوار ہو کر فوار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس گواہوں کی تلاش میں گاڑی کی نمبر پلیٹ فرینکفرٹ کی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گریس ہائیم۔ فرینکفرٹ پولیس ترجمان کے مطابق دن دہاڑے(14:45) بجے گریس ہائیم کے علاقے میں ایک پینتالیس سالہ بد نما شکل شخص نے سولہ سالہ لڑکی پر اچانک حملہ کر دیا جس پر نو عمر لڑکی نے لڑائی میں کافی مزاحمت کی، حملہ آور نے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جان چھڑوائی اور ایک سیاہ گاڑی(بی ایم وے) میں سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گاڑی کی نمر پلیٹ فرینکفرٹ کی تھی۔ فرینکفرٹ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس واقعہ کے گواہوں کی تلاش میں ہے جو بس اسٹاپ پر موجود تھے۔