۔،۔ امریکا اوربھارت کے گٹھ جوڑسے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا:ناصر چوہان۔،۔
٭حکمرانوں کی وہ جانیں لیکن پاکستا ن کے عوام امریکا کی غلامی کی بیڑیاں نہیں پہنیں گے٭

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ناصر عباس چوہان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اوربھارت کے گٹھ جوڑسے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا۔ حکمرانوں کی وہ جانیں لیکن پاکستا ن کے عوام امریکا کی غلامی کی بیڑیاں نہیں پہنیں گے۔امریکا اور بھارت کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں،افغانستان سے امریکا کی شرمناک پسپائی کوابھی زیادہ دن نہیں ہوئے۔پاکستان آئندہ بھی بھارت کی غلط فہمی دورکرنے کیلئے تیار ہے۔امریکا کی گودمیں بیٹھ کربھارت کازیادہ اچھلناکودنا اس کی صحت کیلئے اچھا نہیں۔ بھارت گرجتا ہے،اسے برسنا ہرگز نہیں آتا۔اپنے ایک بیان میں ناصر عباس چوہان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاک سرزمین کے ناپاک دشمن یادرکھیں ہم ان کاوجودمٹادیں گے۔بھارت کی قیاد ت نے خفت مٹانے کیلئے اپنے شہریوں کودشمنی کی آگ میں جھونک دیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایٹمی پاکستان کے ساتھ تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایٹمی پاکستان کی دفاعی صلاحیت اورہماری سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متعصب اورانتہاپسند نریندرمودی نے بھارت کاشیرازہ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کومتحد کردیا۔پاکستان کاایک ایک فرد مادروطن کامحافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کا دوراقتداردن بدن بھارت کوامن سے دُور لے جارہا ہے۔ بھارت میں بدترین داخلی عدم استحکام،بے یقینی اوربے چینی مودی سرکار کی انتہاپسندانہ سوچ کاشاخسانہ ہے۔پاکستا ن اپنے دفاع کیلئے پورے قد سے کھڑا ہے،اگر نریندرمودی نے پاکستان کیخلاف جارحیت کاارادہ بھی کیا توہندوستان کوہندوؤں کاقبرستان بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کا ارتکاب کیا تواسے عالمی ضمیر کوجواب دینا پڑے گا۔پاکستان امن کاداعی ہے لیکن اپنے دفاع پرکمپرومائز نہیں کرے گا۔