۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں امریکن قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا کامیاب مظاہرہ۔ نذر حسین۔،۔

٭پی ٹی آئی(PTI ) جرمنی کا سب سے بڑا مظاہرہ۔امریکن قونصلیٹ جنرل کے سامنے کیا گیا(جس کا سہرا۔توقیر بٹر،قاضی حبیب، فاروق بٹ، اون محمد اور پی ٹی آئی کے سر سجایا جا سکتا ہے)چوہدری توقیر بٹر نے وہ کر دکھایا جو اس نے کہا تھا کہ پوری جرمنی سے لوگوں کو اکٹھا کرے گا۔چوہدری توقیر بٹر مبارک باد کا حقدار ہے۔ایسٹر کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے جرمنی کے دور دراز شہروں سے جیالوں نے شرکت کی جبکہ مظاہرے میں خواتین کی بھاری تعداد موجود تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/پاکستان۔ روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ جس کو یورپین مین ہیٹن بھی کہا جاتا ہے میں آج امریکن قونصل خانہ کے سامنے(پاکستان تحریک انصاف۔پی ٹی آئی) نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جس کا (سہرا) یقیناََ چوہدری توقیر بٹر کے سر پر سجایا جائے گا۔ جبکہ پی ٹی آئی جرمنی کی قیادت جس میں صدر قاضی حبیب،فاروق بٹ،مزمل،اون اور دوسرے کارکنان بھی شامل ہیں۔ قونصل خانہ کے سامنے دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں افراد اکٹھے ہو گئے مظاہرے میں شریک افراد کے پاس بینر۔ پلے کارڈ اور جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرے میں عمران خان کے حق میں نعرے لگائے گئے، غیر ملکی مداخلت کے خلاف نعرے لگائے گئے موجودہ حکومت کو بیرونی سازش کا نتیجہ قرار دیا گیا جس میں خصوصی طور پر امریکا ملوث قرار دیا گیا۔ پلے کارڈوں پر امپورٹڈ حکومت نامنظور اور کیا ہم کوئی غلام ہیں اپسلوٹلی ناٹ(We Are Not Your Slave)یقناََ نعروں کی گونج نہ صرف امریکی صدر اور پارلیمنٹ تک پہنچی ہوگی بلکہ پاکستان کے ایوانوں تک بھی فرینکفرٹ کی آواز پہنچی ہو گی۔فرینکفرٹ کی آبادی سات لاکھ ترپن ہزار ہے جبکہ برلن میں باسٹھ لاکھ سے زیادہ کی آبادی ہے لیکن فرینکفرٹ کا مظاہرہ اپنی نوعیت کا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے توقیر بٹر کا کہنا تھا کہ ہم فوری طور پر پاکستان میں منصفانہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم بیرونی مداخلت بالکل برداشت نہیں کی جائے گی (Absolutely Not)۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر قاضی حبیب کا کہنا تھا کہ چلے ہوئے (خالی کارتوس) دوبارہ نہیں چلائے جا سکتے، پاکستان کی بہتری کے لئے ہمیں امریکی تسلط سے نکلنا ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا حل صرف اور صرف عمران خان ہے اور وہی پاکستان کو غلامی سے نجات دلوا سکتا ہے (پاکستان تحریک انصاف۔پی ٹی آئی) جرمنی کی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان ہے۔مظاہرہ بغیر کسی ہنگامہ کے شام کو اپنے اختتام کو پہنچا اور لوگ امیدیں لئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔*چوہدری توقیر بٹر نے شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خصوصی طور پر اسکارٹ لینڈ سے تشریف لانے پر جبرائیل اسلام سوئٹزرلینڈ سے مصتنصر گوندل اسٹٹگارٹ سے احسن تارڑ, شیخ منیر ، چوہدری امجد میونخ سے خوشحال خان، ساربروکن سے عدیل زاہد، عثمان جاوید، فرحان یونس، چوہدری نواز،ماربرگ سے عمیر، لوٹینگن سے عمران، ہانوور سے جاوید اقبال، لائپسِگ سے جویریہ چوہدری، لیورکوزن سے مزمل شریف اس کے ساتھ تمام افراد جو اپنی اپنی فیملیز اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ تشریف لائے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں وہ دوست جو قافلوں کی صورت میں یا اکیلے اکیلے تشریف لائے تمام کا شکر گزار ہوں اگر کسی کو بھول گیا ہوں تو معذرت