۔،۔مسجد نبوی(ﷺ) میں اعتکاف کا علاقہ مختص۔ نذر حسین۔،۔

٭مسجد نبوی(ﷺ) میں اعتکاف کا علاقہ مختص۔المسجد الحرام میں اجازت ناموں کا دفتر قائم۔مسجد نبوی(ﷺ) میں رہنمائی کے امور کے معاون سیکریٹری عبداللہ الحنینی نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی میں جنوب مغربی حصّہ کی چھت اعتکاف کے لئے مختص کر دی گئی ہے جبکہ یہ جگہ مصلوں سے دور ہے۔اندرون یا بیرون ملک سے زیارت کی اجازت رکھتا ہے وہ اعتکاف کا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/المدینہ۔ اتوار کے روز الاخباریہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد نبوی(ﷺ) میں رہنمائی کے امور کے معاون سیکریٹری عبداللہ الحنینی کا کہنا تھا کہگذشتہ برسوں کے دوران بعض معتکفین ککی جانب سے منفی حالات پیدا کرنے کے سبب مذکورہ جگہ کو اعتکاف کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ عبداللہ الحنینی کے مطابق مملکت کے اندرون یا بیرون سے کوئی بھی زائر جو عمرے یا زیارت کا اجازت نامہ رکھتا ہو وہ آسانی سے اعتکاف کا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہیان کے مطابق امسال اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی تعداد تقریباََ (چار ہزار 4000) مقرر کی گئی ہے جبکہ ان میں تین ہزار مرد اور ایک ہزار خواتین ہوں گی۔ دوسری جانب مسجد الحرم میں رہنمائی کے امور کے سربراہ ماجد المسعودی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام آنے والے افراد کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے کے خواہاں ہیں ان میں اعتکاف سے متعلق خدمات بھی شامل ہیں۔ ان کا کمزید کہنا تھا کہ پریذیڈنسی کی سرکاری ویب سائٹ پر دیئے گئے لنک کے ذریعہ اعتکاف کے واسطے رجسٹریشن کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ کارڈز اور اجازن نامہ کے لئے مسجد حرام کے صحن میں ایککیبن مختص کیا گیا ہے جہاں سے معتکفین کو ان کے کارڈز اور اجازت نامے دیئے جائیں گے ان کے ذریعہ وہ اعتکاف کی جگہ اپنے ٹھکانوں میں داخل ہو سکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معتکف کو اپنے ساتھ صرف کھانے کی خشک چیزیں اور اپنی چپل اندر لے جانے کی اجازت ہو گی۔