۔،۔ امریکی فضائی کمپنی نے مسافر خاتون پر اکیاسی ہزار نو سو پچاس ڈالر جرمانے کااعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی فضائی کمپنی نے دوران پرواز مسافر خاتون پر (اکیاسی ہزار نو سو پچاس ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا جس کی وجہ جہاز کی کھڑی کھولنا اور عملے سے جھگڑنا ہے، عملہ نے خاتون کو اس حرکت سے روکا تو وہ لڑنے لگی۔عملہ پر حملہ کے بعد خاتون کے منہ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے باندھ دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔امریکی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق مسافر خاتون نے دوران پرواز جہاز کی کھڑکی کھولنے کی کوشش کی جو کہ دوسرے مسافروں اور عملہ کے لئے خطرے کا باعث بن رہی تھی عملہ کے منع کرنے پر جہاز کے عملے پر حملہ کر دیا۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطرے کے باعث عملے نے خاتون کے منہ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے باندھ دیا۔ واضح رہے یہ واقعہ گذشتہ برس جولائی میں پیش آیا تھا لیکن ایف ایف اے نے تفصیلی انکوائری کے بعد گذشتہ دنوں خاتون پر (اکیاسی ہزار نو سو پچاس ڈالر) جرمانے کا اعلان کیا جو اب تک سب سے بڑا جرمانہ ہے۔