۔،۔ علم کی روشنی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کے ساتھ کوالٹی آف ایجوکیشن پر خصوصی توجہ۔ راجہ نور الہی عاطف۔،۔

٭(پی ایم آئی یو) لاہور کے ڈپٹی ڈائیریکٹر فنانس شیخ محمد امجد اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب جہاں علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے وہاں سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن پر بجی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائی کی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور/خوشاب۔ راجہ نورالہی عاطف/ پی ایم آئی یو لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شیخ محمد امجد اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جہاں علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وہاں سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مستحسن علم دوست اقدامات پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائ کی جارہی ہے۔ دریں اثناء باوثوق ذرائع کے مطابق عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز میں موبائل ٹیبلٹ تقسیم کے حوالے منعقدہ تقریب کو حکومت کا ایک اور مستحسن اقدام قراردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریب کا انعقاد قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ہیڈکوارٹرز لنک وحدت روڈ پر کیا گیا۔ تقریب میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، ڈی جی قائد اکیڈمی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس پی ایم آئی یو شیخ محمد امجد اعجاز،سی ای او ایجوکیشن لاہور اور دیگر نیشریک کی۔ اس موقع پر صوبائ وزیر تعلیم جناب مرادراس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے تمام اے ای اوز کو ٹیبلٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ای اوز کو ٹیبلٹ کی فراہمی کی بدولت مستحکم معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔ ڈیٹا سینٹر کی مدد سے اے ای اوز کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈیٹا کی ترسیلات میں آسانی ہو گی۔ اے ای اوز کے بعد صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں بھی موبائل ٹیبلٹ دئیے جائیں گے۔ صوبائ وزیر نے کہا کہ ہم پبلک ایجوکیشن سیکٹر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔تمام منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے محکمہ تعلیم کی پوری ٹیم کو یکجان ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈیجٹائیزیشن کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صحیح فیصلے کرنے کے لئے صحیح ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مسائل کا اندازہ ہے، بہت جلد حل کر دیئے جائیں گے۔صوبے بھر میں اے ای اوز کی مکمل فورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر صوبائ وزیر کی طرف سے مختلف ضروری پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئ۔