۔،۔ منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیراہتمام کھلے آسمان کے نیچے (عید گاہ) میں نماز عیدالفطر اداکی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭منہاج انٹرنیشنل وہ پہلا ادارہ ہے جس نے اجتماعی عیدین کی نمازیں شروع کی تھیں اور آج تک قائم ہے گذشتہ عید اور عید الفطر کی اجتماعی عید کھلے آسمان کے نیچے چراخِ مصطفویﷺ خاتم المرسلین، شفیع المزنبین اور رحمتہ اللعالمین کی سنت کے مطابق ادا کی جا رہی ہے۔کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایشرز ہائیم۔ ادارہ منہاج انٹرنیشل فرینکفرٹ اور پاکستان جرمن پریس کلب پچھلے کچھ عرصہ سے عیدین کی اجتماعی نمازوں کے لئے کوشاں ہیں، الحمد للہ ان کی کاوشیں ہر آنے والے سال سے بہتر ہوتی جا رہی ہیں آج 2 مئی 2022 بروز سوموار ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود عید الفطر کی نماز کے لئے لوگوں نے عید گاہ کا رُخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں افراد جن میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا چھوٹے بچے اور بچیاں تتلیوں کی طرح ادھر سے ادھر بھاگتی دکھائی دے رہی تھیں، تمام کمیونٹی افراد جنہوں نے عید گاہ میں نماز ادا کی ان کا کہنا تھا کہ آج پھر پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی ہے نماز کے بعد بچوں میں تحائف اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں کمیونٹی کے تمام افراد کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی تھا۔ نماز عید الفطر امام و خطیب منہاج انٹرنیشنل فرینکفرٹ حافظ محمد عارف نے پڑھائی جبکہ رمضان المبارک میں انہوں نے ادارے میں تراویح بھی پڑھائی تھیں۔ منہاج انٹرنیشل فرینکفرٹ کے صدر چوہدری اظہر فاروق نے خصوصی طور پر پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ نذر حسین کا شکریہ ادا کیا جبکہ ادارے کے منتظمین جن میں خصوصی طور پر چوہدری زاہد،محمد ناصر، راجہ وحید سلطان،نعمان اسلم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے رمضان المبارک میں اپنی خدمات پیش کیں، جبکہ مشتاق احمد، ابراہیم جس کا تعلق مراکش سے ہے اور سکندر جنہوں نے رمضان میں مسجد کی پوری خدمت کی ان کا کہنا تھا کہ عادل علی جنہوں نے خصوصی طور پر افطار میں مہمانوں کی بہت خدمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ موسم اچھا ہونے پر انشا اللہ عیدین کی اجتماعی عید کھلے آسمان کے نیچے عید گاہ میں ہی ادا کی جائے گی۔