۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہ رَاجِعُون۔سینئر صحافی خالد حمید فاروقی برسلز میں انتقال کر گئے۔نذر حسین۔،۔

٭خالد حمید فاروقی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا، بیٹی اور بیوہ شامل ہیں، خالد حمید فاروقی مرحوم نے کئی دہائیاں صحافت کے میدان میں رزاری تھیں۔پاکستان جرمن پریس کلب برسلز کے روح رواں،جرنلزم کی دنیا میں باوقار انسان، کہنہ مشق، اپنے پیشہ سے عشق رکھنے والے، انتہائی نفیس اور ملنسار اور بااصول جرنلسٹ تھے۔ خصوصی طور پر یورپین ممالک میں ہر ملک میں ان کا آنا جانا لگا رہتا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن/بلجیئم/برسلز۔اطلاعت کے مطابق تجربہ کار صحافی کو لندن سے برسز پہنچنے کے بعد برسلز میں جان لیوا دل کا دورہ پڑا جسے وہ برداشت نہ کر سکے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہ رَاجِعُون۔خالد حمید فاروقی کسی تعارف کا محتاج نہیں کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد حمید فاروقی گذشتہ کئی سالوں سے یورپ میں مقیم تھے نہ صرف پاکستان جبکہ پورے یورپ میں خالد حمید فاروقی کے چاہنے والے ہر ملک ہر شہر اور ہر گلی کوچے میں موجود ہیں ان کی مسکراہٹ، ملنساری،، کہنہ مشق، اپنے پیشہ سے عشق رکھنے والے، ان کے جرنلزم کے اصول، بے خوف نڈر صحافت ان کی پہچان تھی با اصول جرنلسٹ ہونے کے ناتے وہ چٹان کے سے حوصلے کے مالک تھے یہ کہنا تھا پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کا ان کا مزید کہنا تھا کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس ہو یا کوئی تجارتی میلہ فرینکفرٹ ہو یا پیرس خالد حمید فاروقی سے ہر جگہ ملاقات ہو جاتی تھی، تمام دوست و احباب سے رابطہ میں رہتے تھے۔وہ جیو ٹی وی یورپ کے بیرو چیف تھے اور بین الاقوامی امور کی رپورٹنگ کے لئے جانے جاتے تھے، انہوں نے با آسانی مختلف ممالک کے اہم مسائل کو غیر معمولی طور پر کور کیا، ان کے حالیہ نمایاں کاموں میں یوکرین کی جنگ کے دوران نڈر صحافی ہونے کے ناتے یوکرین میں پہنچے ہوئے تھے،فرانسیسی صدارتی انتخاب کے موقع پر فرانس پیرس پہنچے ہوئے تھے۔ شان پاکستان کے بیورو چیف اور پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کا کہنا تھا کہ حالد حمید فاروقی کی وفات صحافت کے شعبے کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ایک بہت ہی پیارے ساتھی،شاندار شخصیت کے مالک اور ایک مکمل پیشہ ور صحافی،نہ بکنے والی شخصیت، جرات مند،میڈیا کی آزادی اور جمہوریت کے لئے مستقل جنگ لڑنے والے صحافی۔ جبکہ ان کی صحافتی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انہیں اپنے صحافتی اصولوں پر قائم رہنے کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان جرمن پریس کلب، شان پاکستان جرمنی کے تمام عہدے داران خالد حمید فاروقی کے اہل خانہ کے غم میں برایر کے شریک ہیں ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم ان کی قبر کی منزلیں آسان فرمائے اپنے پیارے حبیبﷺ کا دیدار عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)