۔،۔ شوہر کی ناراضگی کے بعد خاتون نے سسرالی گھر کے باہر(دھرنا) ڈیرے ڈال لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭پریانکا نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے بعد۔گھر داخل نہ ہونے پر سسرالی گھر کے باہر اپنا سامان رکھ کر ڈیرے ڈال لئے(وجہ اسقاط حمل بتایا جاتا ہے)٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/اتر پردیش/بریلی۔ لوکل میڈیا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون اپنے سامان کے ساتھ رات کے وقت ایک گھر کے گیٹ کے سامنے بیٹھی ہے جبکہ کچھ پولیس اہلکار کچھ فاصلے پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، خاتون کا نام پریانکا بتایا گیا ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سسرالی گھر سے جھگڑے کے بعد شوہر کے ہمراہ ایک کرائے کے مکان میں مراد آباد شفٹ ہو گئی تھی جبکہ کچھ دن پہلے شوہر مجھ سے جھگڑا کر کے واپس اپنے ماں باپ کے پاس چلا گیا، شوہر کے واپس جانے کے بعد پریانکا نے بھی اپنا سامان اُٹھایا اور کرائے کا گھر چھوڑ کر سسرالی گھر آ گئی تاہم سسرال نے پریانکا کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر پریانکا نے گھر کے گیٹ کے باہر اپنا سامان سجا کر دھرنا دے دیا اور گیٹ کے سامنے رہائش اختیار کرلی یعنی سامان رکھ کر بیٹھ گئی، خاتون نے میڈیا سغ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اسقاط حمل ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی ساس نے اسے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ مراد آباد شفٹ ہوئے شوہر اکیلا چھوڑ کر ماں باپ کے پاس واپس آ گیا میں بھی واپس آ گئی گھر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا میں نے گھر کے باہر ڈیرے ڈال لئے۔