۔،۔ایک ماں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر کے دیت لینے سے بھی انکار کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭نجران کے قبیلے کی قاتل کو غیر مشروط طور پر معاف کر دیا گیاجبکہ (105 Million) ملین ریال کی دیت بھی مسترد کر دی٭سعودی عرب میں نجران کے معروف قبیلے آل شیشن آل معجبہ یام نے رواداری اور سماجی عفوو درگزر کی مثال قائم کر دی٭٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/وادی یتم۔ سعودی عرب کی ایک ماں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر کے دیت لینے سے بھی انکار کر دیا، یہ معاملہ رپورٹ کے مطابق تقریباََ اٹھارہ برس سے چل رہا ہے، تفصیلات کے مطابق قاتل کا نام محمد صلاح ابو خشم ہے اس کی والدہ نے مقتول کے اہل خانہ کے لئے سفیف جھنڈا لہرا دیا، مقتول کے اہل خانہ نے اس خاتون کے بیٹے کو غیر مشروط طور پر قصاص سے بھی معافی دے دی۔ اس سلسلے میں ریکارڈ کئے گئے ویڈیو کلپ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔