۔،۔ کھرے بے باک،نڈر، انتہائی ملنسار،جرنلزم کی دنیا کے باوقار انسان سپرد خاک کر دیئے گئے۔نذر حسین۔،۔

٭خالد حمید فاروقی۔پاکستان جرمن پریس کلب کے روح رواں، جرنلزم کی دنیا کے باوقار انسان،کہنہ مشق، اپنے پیشہ سے عشق رکھنے والا حمید فاروقی،انتہائی ملنسار اور با اصول جرنلسٹ، کھرے بے باک اور نڈر صحافت کرنے والا خالد حمید فاروقی آج برسلز کے بڑے قبرستان (ایور Ever) میں منوں مٹی کے نیچے سپرد خاک کردیا گیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بلجیئم/برسلز۔ کھرے بے باک،نڈر، انتہائی ملنسار،جرنلزم کی دنیا کے باوقار انسان، ممتاز صحافی یورپین یونین میں روزنامہ جنگ و جیو نیوز کے بیوروچیف اور سینئر نمائندے خالد حمید فاروقی کی نماز جنازہ نیٹو ہیڈ کوارٹر کے قریب بڑے قبرستان ایور Ever میں ادا کی گئی جس کی امامت مولانا قاری انصر نورانی نے کی، نماز جنازہ میں نہ صرف برسلز جبکہ یورپ کے تمام ممالک سے سیاسی، مذہبی، کاروباری، سماجی اور میڈیا سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد تمام دوست و احباب نے آخری بار خالد حمید فاروقی کا دیدار کیا۔ خالد حمید فاروقی۔پاکستان جرمن پریس کلب کے روح رواں، جرنلزم کی دنیا کے باوقار انسان،کہنہ مشق، اپنے پیشہ سے عشق رکھنے والا حمید فاروقی،انتہائی ملنسار اور با اصول جرنلسٹ، کھرے بے باک اور نڈر صحافت کرنے والا خالد حمید فاروقی آج برسلز کے بڑے قبرستان (ایور Ever) میں منوں مٹی کے نیچے سپرد خاک کردیئے گئے۔ قبرستان کی فضاء بھی یورپی صحافت میں پیدا ہونے والی خلاء کو محسوس کر رہی تھی جس میں اہل خانہ کی سسکیوں کی آواز بھی شامل تھی اور دوست و احباب کے آنسو بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کی طرف سے بھی تعزیتی قرارداد جاری کی گئی جس میں خالد حمید فاروقی کی اہلیہ اور بچوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں کہ اللہ کریم ان کی قبر کی منزلیں میدان حشر تک آسان فرمائیں اور لحد میں اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیﷺ کا دیدار عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)۔۔ان کے اہل خانہ اور دوست و احباب نے ان کی قبر پر پھول چڑھائے۔