۔،۔ بھارت امن دشمن ریاست، تجارت کاجواز نہیں:تنویرخان۔،۔
٭ اتحادی حکمران اپنے متنازعہ تجربات کیلئے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں ٭

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ بھارت امن دشمن ریاست،مودی کشمیریوں کاقاتل ہے۔ کشمیری شہیدوں کی قبور پردشمن ریاست کے ساتھ تجارت کاکوئی جواز نہیں۔ حالیہ دنوں میں کشمیریوں اورفلسطینیوں کی مسلسل شہادت نے اقوام متحدہ کی جانبداری کارازفاش کردیا۔ایک جنون کے تحت مسلمانوں کا ناحق خون بہایاجارہا ہے۔انسانیت ناانصافی پرمبنی رویوں کی متحمل نہیں ہوسکتی،مسلمانوں اورکافروں کے بنیادی حقوق میں کوئی فرق نہیں۔شام،برما،جموں وکشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں کاقتل عام فوری بندکیاجائے۔بھارت اور فرانس سمیت یورپی ملکوں میں مسلمانوں کوڈرانادھمکانا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔برطانوی معاشرے کاشمارمہذب معاشروں میں ہوتا ہے،وہاں ایک منظم مہم کے تحت انتہاپسندی کوکچلناہوگا۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ تنویراحمدخان نے مزید کہا کہ بھارت اوراسرائیل کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔بھارت کے حکمران اپنے ہم وطنوں کوگمراہ کرنے کیلئے اپنی حدود سے تجاوزنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی یادرکھیں کسی فلم کی کہانی اورحقیقت میں زمین آسمان کافرق ہے۔بھارتی فلموں میں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنااورزہراگلناایک فیشن بن گیا ہے مگرمنتخب وزیراعظم کی حیثیت سے نریندرمودی سیاسی وسفارتی اندازگفتگوملحوظ خاطر رکھیں ورنہ ہم انہیں ”کرارا”جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوملک بھارت کی طرح اندرسے بدترین ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو وہ کسی ایٹمی طاقت کے ساتھ مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ہم آج بھی جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی، امن وآشتی اوربرابری کی بنیادپرتعلقات کے خواہاں ہیں،بھارت کے مداری حکمران اسے ہماری کمزوری سمجھنا چھوڑدیں۔اگردشمن ملک ایٹمی پاکستان کیخلاف جارحیت کی حماقت سے بازنہ آیا توقصہ پارینہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی قیادت اورباگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے،دشمن ملک اپنے جارحانہ عزائم سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتا۔بھارت کا جارحانہ اورمنافقانہ رویہ بے نقاب ہوگیا،اگروزیراعظم نریندرمودی پاکستان اورچین کے ساتھ چھیڑچھاڑسے بازنہ آئے بھارت تنہارہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت اپنے وسائل کارخ فوج کی بجائے کروڑوں ناداراورمفلس عوام کی طرف موڑدے۔