۔،۔ ہناوُ میں دو تشددد زدہ بچوں کی لاشیں (بہن بھائی) تحقیقات جاری۔ نذر حسین۔،۔

٭ہناو میں ایک لڑکی اورلڑکے کی پر تشدد موت کے بعد پولیس قاتل کی تلاش میں ہے، مرنے والے بہن بھائی ہیں جبکہ لڑکی کی عمر سات سال اور لڑکے کی عمر گیارہ سال بتائی جاتی ہے۔پوسٹ مارٹم میں لڑکی کی موت گردن پر شدید چوٹ ظاہر کی گئی جب کہ لڑکاکی موت اونچائی سے گرنے سے متعدد اندرونی چوٹیں تھیں،بظاہر پولیس باپ کی تلاش میں ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہناوُ۔ جرمن پریس ایجنسی کے پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان کے مطابق ہناو میں ایک لڑکی اورلڑکے کی پر تشدد موت کے بعد پولیس قاتل کی تلاش میں ہے، مرنے والے بہن بھائی ہیں جبکہ لڑکی کی عمر سات سال اور لڑکے کی عمر گیارہ سال بتائی جاتی ہے۔پوسٹ مارٹم میں لڑکی کی موت گردن پر شدید چوٹ ظاہر کی گئی جب کہ لڑکاکی موت اونچائی سے گرنے سے متعدد اندرونی چوٹیں تھیں،بظاہر پولیس باپ کی تلاش میں ہے، جمعرات کے دن بھی مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح(7.25 Uhr) بجے بلند عمارت کے سامنے شدید زخمی حالت میں زخمی لڑکے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جبکہ بلند عمارت کی نویں منزل کی بالکونی پر لڑکی کی بے جان لاش بھی برآمد کی گئی، پولیس کو باپ پر شک ہے لیکن پولیس ابھی تک اسے تلاش کرنے میں ناکام ہے۔