۔،۔ کراچی صدر میں زبردست دھماکہ ایک شہید تیرہ زخمی۔،۔

٭شہر قائد کے مصروف ترین علاقہ صدر(مرشد بازار) میں زور دار دھماکہ۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔چھ گاڑیاں تباہ، قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ لئے،کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان/کراچی/مرشد آباد۔ قائد کے شہر کے مصروف ترین علاقہ صدر (مرشد بازار) میں شدید دھماکہ، پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ خیر مواد ایک کچرے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔چھ گاڑیاں تباہ، قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ لئے،کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، دھماکہ کے فوراََ بعد پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اورعلاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی تا کہ دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے، جناح اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکہ میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ کے زخم ہیں ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کوسٹ گاڑی کو نشانہ بنانا مقصد تھا،کوسٹ گارڈ کی گاڑی جیسے ہی گزرنے لگی تو کچرے میں ڈبے میں رکھا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔