۔،۔ سیاسی استحکام کیلئے فوری الیکشن واحدآپشن ہے: اویس خان مہمند۔،۔
٭ امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈوریاں جوبائیڈن اورنوازشریف کے ہاتھوں میں ہیں ٭

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل شاہکوٹ کے سینئر نائب صدر اویس خان مہمند نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے فوری اورشفاف الیکشن واحدآپشن ہے۔انتخابات کیلئے قومی چوروں کی اصلاحات ناقابل قبول ہیں،قوم نے انہیں اقتدار اوراصلاحات کامینڈیٹ نہیں دیا۔لندن میں امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف نے ایک سزایافتہ مفرور مجرم کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیردیں اورعدلیہ کامذاق اڑایا۔ امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈوریاں جوبائیڈن اورنوازشریف کے ہاتھوں میں ہیں۔پاکستان کی داخلی خودمختاری اورپاکستانیوں کی خوددداری قصہ پارینہ بن کررہ گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں اویس خان مہمند نے مزید کہا کہ پاکستان کے مقدراورمستقبل کا فیصلہ نیب زدگان نہیں بلکہ ہمارے سربلند کپتان عمران خان اورعوام کریں گے۔عوام نے پاکستان میں عام انتخاب کانقارہ جبکہ ووٹ کی پرچی سے احتساب کابگل بجادیا۔انہوں نے کہا کہ اس بارخوددار کپتان کی پرجوش قیادت میں پی ٹی آئی اسلام آبادسمیت چاروں صوبوں سے واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہو گی۔کپتان اورتبدیلی کاراستہ روکنا نیب کومطلوب قومی چوروں کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست اورکردار کشی شریف خاندان کاٹریڈ مارک ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاست مسلم لیگ (ن) کوبندگلی میں لے آئی ہے۔وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے میاں شہبازشریف کی عجلت نے شریف خاندان کاسیاسی مستقبل تاریک کردیا۔