۔،۔ کئی فون کالوں کے بعد خصوصی ٹاسک فورس نے ہونے والے تنازع کو روک دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ خصوصی ٹاسک فورس(SEK) نے شاہدین کی کئی کالوں کے بعد فرینکفرٹ کے علاقہ نیدر ارسل(Thomas Mann str اورGerhard Hauptmann Ring) میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے بہت بڑے تصادم پر قابو پا لیا۔گواہوں کے مطابق ایک شخص کوبندوق کے ساتھ دیکھا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ ویسٹ سٹڈٹ/نیدر ارسل۔ پولیس ترجمان کے مطابق ان کو مختلف افراد نے فون پر بتایا کہ دو گروپوں میں تصادم کا خطرہ ہے ایک شخص اسلحہ ہاتھ میں لئے گھوم رہا ہیجس پر مقامی پولیس خصوصی ٹاسک فورس کے ساتھ بروز جمعہ سہ پہر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔خصوصی ٹاسک فورس کو بڑے پیمانے پر آپریشن کرنا پڑا جبکہ پولیس نے ٹویٹر پر دوپہر 14:13 پر اطلاح دے دی تھی کہ (Thomas Mann str اورGerhard Hauptmann Ring) کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اس علاقہ میں آنے سے گریز کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ ایک شخص کو اسلحہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا، پولیس کے مطابق دو گروپوں میں شدید تصادم کا خطرہ تھا۔ کچھ ہی دیر بعد تفتیش کاروں نے اعلان کیا کہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس سے متعدد آتشین ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں آپریشن (17:15) بجے تک جاری رہا اس کے بعد پولیس نے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ آپریشن ختم ہو گیا ہے اور اب خطرے کی کوئی بات نہیں۔