۔،۔شہرقائد ؒ کی خواتین نے پی ایس پی کاپرچم تھام لیا:الطاف شاہد۔،۔
٭ کراچی کی سیاست سے ریاست کے سیاسی ومعاشی مستقبل کاتعین ہوتا ہے٭

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ شہرقائد ؒ کی خواتین نے پی ایس پی کاپرچم تھام لیا۔ کپتان کی مرکز گریز سیاست نے انہیں ایکسپوز کردیا۔ کراچی کی سیاست سے ریاست کے سیاسی ومعاشی مستقبل کاتعین ہوتا ہے۔شہرقائدؒکے معمار سیّدمصطفی کمال کی قیادت میں باشعور خواتین کاتاریخی اجتماع قومی سیاست کی تعمیری کروٹ کی نوید دے رہا ہے۔سیّد مصطفی کمال نے استدلال،استقلال اوراپنے اخلاص سے ہم وطنوں کواپنا گرویدبنالیا ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ سیاست میں نفرت زدہ رویوں اور پرتشددواقعات کوروکناہوگا، پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کے فلسفہ سیاست کی روشنی میں رواداری کے فروغ کیلئے ہرفرداپناتعمیری کرداراداکرے۔عدم برداشت سمیت متعدد روایات جو اسلامی تعلیمات سے متصادم نہیں ان کاراستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی مہذب اورمتمدن معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے،شہری صبروتحمل سے ایک دوسرے کاموقف سن کرمسائل کاپائیدار حل تلاش کریں۔تعمیری تنقیدکرناجائز ہے مگرایک دوسرے کی حق تلفی،دل آزاری اور توہین سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کاکہنا ہے،” کمزورکاحق غصب کرنیوالے کوطاقتور نہیں کہا سکتا “۔پی ایس پی کے نزدیک طاقت کامفہوم دوسروں میں آسانیاں تقسیم کرنا اورغصہ پرقابوپانا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں معمولی باتوں کی بنیادپرایک دوسرے کومارنااورشرمندہ ہونے کی بجائے الٹااس پراترانا انتہائی شرمناک اورناقابل برداشت ہے۔اگرملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہوتی تو کوئی طاقت کے زعم میں کسی کمزور اس قسم کی جسارت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی روسے پاکستان میں کوئی طاقتورکسی بھی کمزورکے بنیادی حقوق اوراس کی عزت نفس نہیں روندسکتا۔سیاسی پارٹیوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے،تاہم ہمارے سیاستدان برداشت،رواداری اور صبروتحمل کادامن اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ چھوڑیں۔