-,-پروٹوکول کی غلطی، بلاول امریکی اور بلنکن پاکستانی جھنڈے کے سامنے-,-
*امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر پروٹوکول کی ایک فاش غلطی دیکھنے میں آئی*

ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھیامریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کیسامنے کھڑے ہوگئے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہوگئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کیلئے ایک نیا موضوع اور تبصروں کا باعث ہوگا کیونکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا