۔،چاقو کی نوک پر اٹھارہ سالہ لڑکوں سے قیمتی سامان لو ٹ لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ ساکسن ہاوزن میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو شاوُ مائین کائی گلی میں نامعلوم افراد نے چاقو کی نوک پر دو اٹھارہ سالہ نوجوانوں سے ان کی قیمتی اشیاء،سمارٹ فون آئی فون پرو مکس اور نقدی چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ساکسن ہاوزن۔ پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو فرینکفرٹ سیسن ہاوزن کی گلی شاو مائین کئی پر تین نامعلوم افراد نے چاقو کی نوک پر دو اٹھارہ سالہ نوجوانوں کو لوٹ کیا۔رپورٹ کے مطابق رات (2۔ دو بجے) یہ واقعہ پیش آیا جب تین نامعلوم افراد نے دو نوجوانوں کو اکیلا دیکھ کر چاقو کی نوک پر۔ دو اسمارٹ قونز، ایک ایپل آئی فون پرو میکس، ایک زیاومی ریڈمی، ویلنسٹین کی ایک جیکٹ، ایک پرس، ذاتی دستاویزات، ایک سوئس آرمی چاقو اور تقریباََ (ستر یورو) نقد چھین(لوٹ) لئے جبکہ تینوں مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق ان کی عمریں بھی تقریباََ اٹھارہ سے اکیس سال کے لگ بھگ تھیں ظاہری طور پر وہ شمالی افریقن نظر آ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق تلاش جاری ہے۔۔