۔،۔ بھارت کے باوردی اہلکار انسانیت کوروند رہے ہیں: شوکت ورک۔،۔
٭انتہاپسندمودی کروڑوں بھارتی مسلمانوں کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے٭

دین فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ بھارت کے باوردی اہلکار انسانیت اوراخلاقیات کوروند رہے ہیں۔بھارت کے طول وارض سے مسلمانوں کانہیں انسانیت اورعالمی ضمیر کاجنازہ اٹھ رہا ہے۔انتہاپسندمودی کروڑوں بھارتی مسلمانوں کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے، ان بیچاروں سے چھت تک چھین لی گئی۔ہزاروں بھارتی مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کردیاگیا۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ بھارت میں صدیوں سے مقیم مسلمان خاندان پچھلے کئی روز سے بے یارومددگار ہیں،کوئی ہے جوان کانجات دہندہ بنے۔بھارتی مسلمانوں،سکھوں اورشودروں کیلئے بھارت کسی قیدخانہ سے بدتر ہے، وہ پل پل موت کاسامناکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں بھارتی مسلمانوں کے مکانات مسمار اوران پرتشدد کرناکہاں کی انسانیت ہے۔عالمی ضمیر خاموشی کیوں نہیں توڑتا،بھارتی مسلمانوں،سکھوں اورشودروں کے حقوق کیلئے اقوام متحدہ آواز کیوں نہیں اٹھاتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے جنون میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیررہا ہے۔بھارت کی آبی جارحیت کاواحد ہدف سرسبزوشاداب پاکستا ن کوبنجر بنانا اورپاکستانیوں کوبھوکاپیاسامارنا ہے،اس اقدام سے دنیا کی غذائی ضروریات بری طرح متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ حکومت زیادہ سے زیادہ ڈیم بنائے اوربھارت کی آبی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت انصاف سمیت ہرفورم پرآواز اٹھائی جائے۔ہم یقینا اپنی آنیوالی نسلوں کوپیاس کی شدت سے بلکتا ہوا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی طورپرپاکستان کی سمت آنیوالے دریاؤں کاپانی ہمارا بنیادی حق ہے جو مودی سرکار سلب نہیں کرسکتی۔دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان پانی کی بنیادپرتصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی لہٰذاء مقتدرقوتوں کوبھارت کی آبی جارحیت ناکا م بنانے کیلئے اپناتعمیری اورکلیدی کرداراداکرناہوگا۔