۔،۔ وفاقی بجٹ محروم طبقات کیلئے نویدانقلاب ہے:راناا برارحسین۔،۔
۔،۔ وفاقی بجٹ محروم طبقات کیلئے نویدانقلاب ہے:راناا برارحسین۔،۔
٭حمزہ شہبازنے شہبازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کیا ٭
پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کے صدر راناابرارحسین نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ محروم طبقات کیلئے نویدانقلاب ہے۔اناڑیوں سے ورثہ میں ملے معاشی بحران کے تناظر میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائدمیاں نوازشریف نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کوحکم دیا تھا،عوام کے زخموں پرمرہم رکھیں اوران کامعیار زندگی بلندکریں۔پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ میاں حمزہ شہبازنے اپنے قائد اور والد میاں شہبازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔اپنے ایک بیان میں راناابرار حسین نے مزید کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست اتفاق اوروفاق کی علامت ہے۔مرکزمیں وزیراعظم میاں شہبازشریف اورپنجاب میں میاں حمزہ شہباز نے عوام کی نبض پرہاتھ رکھ لیا، وہ ڈیلیور کررہے ہیں۔میاں نوازشریف کاویژن میاں شہبازشریف اورمیاں حمزہ شہباز کامشن ہے، ہمارے قائدمیاں نوازشریف کودباؤاوردھونس کے نتیجہ میں ملی سزا عنقریب ختم ہوجائے گی۔میاں شہبازشریف کے ہاتھوں میں پاکستان اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈورآنے سے قائداعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر اور ہمارے قائدمیاں نوازشریف کے قومی ایجنڈے کی تکمیل ہوگی۔ پاکستان،شریف خاندان اورمسلم لیگ (ن) کامستقبل روشن ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں دراڑ کی امیدلگانیوالے آئندہ بھی نامرادہوں گے۔ قوم یقینا اپنے محبوب قائدمیاں نوازشریف کے ہر سیاسی فیصلے کی تائید اوروطن واپسی پران کاشایان شان استقبال کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کاہر اقدام قومی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی طرح ان کے منتظم بھائی میاں شہبازشریف اوران کی باصلاحیت صاحبزادی مریم نوازبھی استحکام پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے محب وطن نوجوانوں کوبیداراورمنظم کرر ہے ہیں۔تبدیلی سرکار کے دور میں سیاسی انتقام کا استقامت سے سامناکرنے کے بعد میاں نوازشریف کاسیاسی اثر ورسوخ اورکردارمزید بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازبحیثیت سیاسی لیڈرپاکستانیوں کی امید،نوجوانوں کی قائد،روشن پاکستان کاچہرہ ہیں۔مریم نوازکی خداداد انتظامی صلاحیتوں اورتوانائیوں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،مریم نوازاورحمزہ شہباز اپنے صادق جذبوں سے تعمیر پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔میاں نوازشریف اورمریم نوازنے استقامت سے بازی پلٹ دی ہے۔