۔،۔ ناموس رسالت کے پہرے دار 17جون کو بھارتی قونصل خانہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی میں بسنے والے مسلمان اور غیر مسلم کمیونٹی۔مرد، عورتیں، بچے بوڑھے بغرضیکہ سب بھارتی حکومت کی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کی آقائے دو جہان پر گستاخانہ بیان پر بھارتی قونصلیٹ کے سامنے بتاریخ 17 جون 2022 بروز جمعہ بوقت دوپہر 15:30 Uhr بجے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ پاسبان ختم نبوت اور مسلم کمیونٹی جرمنی کی طرف سے احتجاج میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔٭وَرَفَعنَا لَکَ ذِکرَک٭پاسبان ختم نبوت اور مسلم کمیونٹی جرمنی کی طرف سے احتجاج کے لئے پریس ریلیز جاری کی گئی جبکہ یوں کہنا جائز ہو گا کہ فوراََ ہی احتجاج کی کال بھی دے دی گئی۔ احتجاج میں شرکت کر کے جرمنی میں بسنے والوں کو بتا دیں کہ ٭جو نہ ہو عشق مصطفی ﷺتو زندگی فضول ہے٭