۔،۔ عرصہ دراز کے بعد سٹٹگارٹ میں جمہوریت تبدیلی لے آئی۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔

٭پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سٹٹگارٹ کے الیکشن، نئی منتخب انتظامیہ، ممبران کے چہروں پر خوشی، الیکشن میں کامیابی کی تقریب، اور ممبران کی بھرپور شرکت ایک خوش آئین بات ہے۔ایسوسی ایشن، مسجد اور ممبران کا بھر پور تعاون بہتری کی طرف گامزن٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسٹٹگارٹ/لودوگ برگ۔ظفر اقبال نوری پینل کے جیتنے کی خوشی میں 24 جولائی بروز اتوار سٹٹگارٹ کے بازو میں لودوگ برگ میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شرکت کرنے والے ممبران کی بھر پور شرکت اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ ممبران نئی انتظامیہ کے ساتھ قدم بقدم کھڑے ہیں اور اس پینل کو جتوانے کا انہوں نے بھرپور ساتھ بھی دیا ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،نعت رسولﷺ پیش کی گئی، امتیاز حیدر بٹ، چوہدری محمد نواز اور ظفر اقبال نوری نے ممران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ایسوسی ایشن، مسجد اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں جبکہ مہمان خصوصی پرویز اقبال جعفری نے ممبران سے خطاب کیا اور حالات حاضرہ سے آگاہی دی، منظور حسین بٹ جنہوں نے نظامت کی ذمہ داری بڑے احسن طریقہ سے سرانجام دی انہوں نے اپنے خطاب میں ممبران کو پیغام دیا کہ ہمارا کوئی بھی حریف نہیں، انتخابات کے مرحلہ سے ہم گزر چکے ہیں، وہ کہتے ہیں ناں جب انسان اپنی عزت پر آ جائے تو حریف کو جھکا سکتا ہے یہ تو صرف انتظامیہ تھی اگر حریف اس سے زیادہ بھی ہوتے تو ہمیں اپنے ممبران پر پورا پورا بھروسہ تھا کہ کامیابی ہماری ہی ہو گی اور ہمارے ممبران ہمیشہ کی طرح حق اور سچ کا ساتھ دینا پسند کریں گے اور ویسا ہی ہوا، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ کامیابی سے ہمکنار کروانے والے تمام ممبران نے آج کی تقریب میں بھر پور حصّہ لیا ہے ان دوستوں سے معذرت چاہتے ہیں جنہیں جگہ کی تنگی کا احساس ہوا ہو۔واضح رہے اس تقریب میں نہ صرف سٹٹگارٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی دوست و احباب نے حصّہ لیا جن میں خصوصی طور پر مسجد المدینہ کے خطیب قاری شوکت المدنی، نوید چیمہ، ارشاد خان، راجہ واحد، اعظم ٹونی پہلوان، ابرار احمد لودھی، امجد جو لیون برگ سے تشریف لائے، بنارس علی، بھائی محمد قیصر، چوہدری سرفراز، محمد اصغر بھٹی، چوہدری افتخار دھوتھڑ، چوہدری نثار، چوہدری محمد مالک چیمہ اور محمد جمیل بٹ کے نام قابل ذکر ہیں۔ نئی منتخب ہونے والی انتظامیہ کا پینل جو کہ ظفر اقبال نوری کی صدارت میں منتخب ہوا۔ ظفر اقبال نوری۔ چوہدری محمد نواز۔ سیف اللہ غفور۔ منظور حسین بٹ۔ عبد الغفور۔ امتیاز حیدر بٹ۔جاوید اقبال بھٹی۔ مرزا تنویر احمد۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضح پاکستانی لذیز کھانوں سے کی گئی۔