۔،۔ یوم مزدو ر کے موقع پر امریکا میں ریکارڈ خونریزی،متعدد شہریوں کو گولی ما ردی گئی۔نذر حسین۔،۔

٭امریکا میں یوم مزدور پر متعدد شہروں میں درجنوں امریکی شہریوں کو گولیاں ماری گئیں جبکہ پندرہ افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہیں،چوالیس افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/شکاگو/فلاڈلفیا۔شکاگو پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی شب کے درمیان مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ کم سے کم چوالیس افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔ شکاگو کے مطابق ہفتہ کی شب متعدد حملہ آوروں نے چھپ کر حملہ کیا جس سے فٹ پاتھ پر کھڑے شخص کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اسی شام کوچار افراد نے جنوبی شکاگو میں پندرہ سالہ نوجوان راہگیر لڑکے پینتالس را وُنڈ فائر کئے جبکہ شکاگو میں ہی ایک اکتیس سالہ شخص کو سینے میں گولیاں ماری گئیں جس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔شکاگو میڈیکل یونیورسٹی میں گولیوں سے چھلنی بائیس سالہ نوجوان بے شمار گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا، شکاگو میں ایک گیس اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ایک اٹھائیس سالہ شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق ایک گھر میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔