۔،۔ جاوید اقبال بھٹی جرمنی سے سیلاب زدگان کی مدد کو تونسہ شریف پہنچ گئے۔نذر حسین۔،۔

٭جاوید اقبال بھٹی جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع شہر تونسہ شریف جو تحصیل تونسہ کا صدر مقام ہے سیلاب زدگان کی مدد کو پہنچ گئے۔شہر کا نام حضرت خواجہ سلیمانؒ تونسوی کی نسبت سے ہے (15 نومبر1951 کو سنگھڑ کا نام تبدیل کر کے تونسہ شریف رکھا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/ڈیرہ غازی خان/تونسہ شریف۔ جاوید اقبال بھٹی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نرم دل شخصیت ہیں پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے وائس پریذیڈنٹ اور پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کے منتظمین میں سے ہیں،اپنی بیگم اور بچی کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان پہنچ گئے، انہوں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع شہر تونسہ شریف میں پہنچنے کے بعد سیلاب زدگان میں امدادی سامان کے علاوہ لوگوں میں نقد رقم بھی تقسیم کی ان کے ساتھ ان کے پرانے دوست حاجی صاحب بھی تشریف لے گئے، اس کے علاوہ انہوں نے دوسرے علاقوں کا بھی دورہ کرنا ہے ان کا مقصد سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے، اللہ کریم ان کو نیک مقصد میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔