۔،۔ عمران بٹ اور عمیر بٹ کی طرف سے حاجی محمد یوسف بٹ کے لئے دُعائیہ ختم کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ کے بانی رکن اور پہلے نائب صدر محمد یوسف بٹ(مرحوم) جو پچھلے دنوں پاکستان میں وفات پا گئے تھے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے ختم شریف کی محفل سجائی گئی جس میں بے شمار افراد نے شرکت کی،عمران بٹ اور عمیر بٹ کی طرف سے حاجی محمد یوسف بٹ کے لئے سے دُعائیہ ختم کا اہتمام کیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ کے بانی رکن اور پہلے نائب صدر محمد یوسف بٹ(مرحوم) جو کسی تعارف کے محتاج نہیں پچھلے دنوں پاکستان میں وفات پا گئے تھے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے ختم شریف کی محفل سجائی گئی جس میں بے شمار افراد نے شرکت کی، حاجی محمد یوسف بٹ(مرحوم) سلیم پرویز بٹ کے چچا تھے، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، چوہدری فخر الزمان اور شعیب بٹ نے نعت شریف پیش کی،محمد افضل قادری نے نعت شریف پیش کر کے دلوں کو موہ لیا، قاری محمد صدیق کا کہنا تھا کہ انسان دنیا سے رحلت کر جائے پھر بھی مسلسل نیکیاں اس کے لئے لکھی جاتی ہیں وہ تین نیکیاں ہیں پہلی صدقہ جاریا،دوسری چیز اس نے ایسا علم چھوڑا جس سے لوگ مستفید ہوتے رہیں اور تیسرا ایسی نیک اولاد چھوڑ کر گیا جو ہر روز پانچ وقت نماز پڑھتی ہے اور نماز کے آخر میں دعا کرتی ہے(رَبَا نغفرلی وَلِوَاالِدْیَ) اللہ کریم اس کی دعا کے صدقے اسے نیکیوں کا ثواب پہنچاتے ہیں،خطاب کے بعد ختم شریف پڑھا گیا،نماز عصر ادا کی گئی اور لنگر محمدی پیش کیا گیا، مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ کی اپیل پر شریک محفل نے چندہ بھی دیا، واضح رہے مسجد کا ایک حصّہ مکمل ہونے کو ہے جبکہ دوسرے حصّہ کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے جس کے لئے چندہ کی اپیل کی جاتی ہے تعمیر مکمل ہونے کے بعد مسلمانوں کا بہت بڑا پراجیکٹ شمار کیا جائے گا جس میں سینکڑوں افراد بیک وقت نماز اور عیدین کی نماز ادا کر سکیں گے۔