۔،۔ 27ستمبر سے 7اکتوبر 2022تک روزانہ بعدنماز مغرب تا عشاء محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد۔نذر حسین۔،۔

٭بارہ (12) روزہ محفل میلاد مصطفے ﷺ٭27ستمبر سے 7اکتوبر 2022تک روزانہ بعدنماز مغرب تا عشاء محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بلجیئم/برسلز۔یورپ میں بسنے والوں کے لئے بارہ (12) روزہ محفل میلاد مصطفے ﷺ٭27ستمبر سے 7اکتوبر 2022تک روزانہ بعدنماز مغرب تا عشاء محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ تبارک و تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے ہمیں اشرف المخلوقات انسان پیدا فرمایا،اشرف المخلوقات انسان پیدا فرما کر اپنے پیارے محبوب طالب و مطلوب آقا نامدار مدنی تاجدار،تاجدار عرب و عجم محمد مصطفی ﷺ کی اُمت سے پیدا فرمایا۔اللہ کی نعمت کا ذکر کرو چرچا کرو بیان کرو،اس نعمت کی وجہ سے تم بھائی بھائی بن گئے۔رب نے مصطفیﷺ کو نعمت بنا کر بھیجا۔اللہ نے خود قرآن پاک میں فرمایا میں نے احسان کیا، اسی احسان کے صدقے یکم ربیع الاول سے میلاد مصطفیﷺ بارہ ربیع الاول تک محفل میلاد سجائی جاتی ہے اسی سلسلہ کی کڑی ملاتے ہوئے آل نبی اولاد علی عالمی مبلغ اسلام نامور مذہبی سکالر صاجزادہ پیر سید حسنات احمد بخاری بھ اس کا اہتمام کرتے ہیں۔