۔،۔22 اکتوبر بروز ہفتہ بسلسلہ میلاد النبیﷺ جامع مسجد غوثیہ سے جلوس نکالا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔

٭22 اکتوبر بروز ہفتہ بسلسلہ میلاد النبیﷺ جامع مسجد غوثیہ گونر سٹراسے۔ریڈر والڈ۔ سے دوپہر (13:00۔ایک بجے) شاندار جلوس نکالا جائے گا جس میں جرمنی بھر سے عاشقان رسولﷺ شرکت کریں گے۔ جلوس کے شرکاء کے لئے صبح (11:00۔ گیارہ) بجے سے دوپہر (13:00۔ایک بجے)تک ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پکوڑے، سموسے اور جلیبیاں گرم گرم چائے کے ساتھ پیش کی جائیں گی خود بھی تشریف لائیں اور دوست و احباب کو بھی اطلاع دیں ٭لنگر محمدی کا بھی انتظام کیا گیا ہے٭