۔،۔پاکستانی صحافی ارشد شریف کو سفر کے دوران مسلح افراد نے سر پر گولی مار دی۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستانی شہری(صحافی) ارشد شریف کو ٭ کینیا(نیروبی) میں سڑک سے سفر کرتے ہوئے مسلح حملہ آوروں نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ٭یہ واقع پیر کی صبح کے اوقات میں رونما ہوا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیا/نیروبی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہری(صحافی) ارشد شریف کو ٭ کینیا(نیروبی) میں سڑک سے سفر کرتے ہوئے مسلح حملہ آوروں نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ٭یہ واقع پیر کی صبح کے اوقات میں رونما ہوا ہے، جبکہ ایک خبر یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک حادثہ کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ ارشد شریف کی موت کی تصدیق خاندانی ذرائع اور ساتھیوں نے کی تا ہم واقع کی مزید تفصیلات فوری طور پر مکمل طور پر معلوم نہیں ہو سکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا کی مقامی پولیس اس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ تازہ ترین پیش رفت کے مطابق کینیا میں پولیس نے نے نیروبی میں پارٹنر ڈیفینس کمیو نیٹرز کے ذریعے پاکستان اسٹر یٹجک فورم کو تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہری ارشد شریف کو٭سڑک سے سفر کرتے ہوئے مسلح حملہ آوروں نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے،ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔مقامی پولیس نے گنگ تشدد یا مسلح ڈکیتی کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے پولیس جاری تحقیقات کو ٭قتل٭ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔49 سالہ ایوارڈ یافتہ صحافی نے حال ہی میں ٭بند دروازوں کے پیچھے٭کے عنوان سے ایک دستاویزی ٹریلر دکھائے تھے۔پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر اس خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔