۔،۔ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی کی چیئر پرسن کا جاری کردہ بیان۔نذر حسین۔،۔
۔،۔ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی کی چیئر پرسن کا جاری کردہ بیان۔نذر حسین۔،۔
٭این ماکوری (چیئر پرسن) انڈی پینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی۔کینیا۔نے پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر تحقیقات کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی کو ناکے پر رکنے ا اشارہ کیا گیا جبکہ ڈرائیور نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر گاڑی نہیں روکی جس پر گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور فائرنگ کھول دی گئی جبکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی کینیا سے منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کو کہا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیا/نیروبی/کجیاڈو کاونٹی۔ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی کی چیئر پرسن این ماکوری کے جاری کردہ بیانمیں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر تحقیقات کو یقینی طور پر منصفانہ کیا جائے گا۔ یاد رہے گذشتہ رات پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں سفر کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق یہ واقع نیروبی سے دو سو کلو میٹر دور ہائی وے پر پیش آیا، کینیا پولیس اور میڈیا کے مطابق جس گاڑی میں ارشد شریف سوار تھے اس گاڑی کو ٭ناکے٭ پر رکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن ڈرائیور نے نا معلوم وجوعات کی بنا پر گاڑی کو(ناکے) پر نہیں روکا جس پر کینیا کی پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا پھر بھی نہ رکنے پر انہیں نے فائرنگ کھول دی فائرنگ کے دوران ارشد شریف کو دو گولیاں لگیں جو اس کی موت کا باعث بنیں ٭کینیا کی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں گاڑی کا حُلیہ بتایا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس گاڑی میں بچے کو اغوا کر کے لے جایا جا رہا ہے اور ایک اور اطلاع کے مطابق کہ گاڑی میں منشیات بھی اسمگل کی جا رہی ہیں جو کہ ارشد شریف کی گاڑی سے ملتی جلتی تھی۔ کیا یہ قتل غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا ہے؟٭