۔،۔ فرینکفرٹ کی تاریخ میں پہلی بار بڑے ہال میں محفل عید میلاد النبیﷺ برائے خواتین۔ نذر حسین۔،۔

٭12 نومبر 2022 بروز ہفتہ۔ فرینکفرٹ کی تاریخ میں پہلی بار بڑے ہال میں محفل عید میلاد النبیﷺ برائے خواتین کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حُسنِ قراّت و نعت شریف کا مقابلہ بھی ہو گا، نور کی برسات اور انعامات کی برسات ہو گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہاوس گالوس۔ 12 نومبر 2022 بروز ہفتہ۔ فرینکفرٹ کی تاریخ میں پہلی بار بڑے ہال میں محفل عید میلاد النبیﷺ برائے خواتین کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حُسنِ قراّت و نعت شریف کا مقابلہ بھی ہو گا، نور کی برسات اور انعامات کی برسات ہو گی یقیناََ اس کا سہرامحترمہ سیدہ زوبیہ گیلانی کے سر جاتا ہے، ان کی خواہش تھی کہ خواتین بڑے ہال میں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ مل کر میلاد مصطفیﷺ کا اہتمام کریں جبکہ میلاد مصطفی کے پر نور موقع پر ٭نور کی برسات٭مقابلہ حُسن و قرات و نعت شریف کی محفل بھی سجائی جائے گی٭ ان کا فرمانا تھا کہصراط مستقیم کا علم رکھنے والے سرکار دو عالمﷺ کی میلاد کے موقع پر آقائے دو جہاں ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی جائے گی ٭انعامات کی بارش اور بچوں میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی ۔