۔،۔یوکرین کے فوجیوں نے روسی جنگی قیدیوں کو بے دردب سے پھانسی دے دی۔ نذر حسین۔،۔

٭نئی ویڈیو میں روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے فوجیوں پر روسی جنگی قیدیوں کے خلاف قتل عام کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روس نے ایسی ویڈیو شائع کی ہے جس میں ان کے قید کئے گئے فوجیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل عام کے ثبوت موجود ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/یوکرین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی، روسی ترجمان کے مطابق جمعہ کے دن یوکرینی افواج نے 10 روسی جنگی قیدیوں کو بے دردی سے پھانسی دے دی جبکہ اس طرح کے الزامات دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر عائد کئے ہیں، جبکہ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے 10 روسی جنگی قیدیوں کو براہ راست سر میں گولی مار کر قتل کیا ہے ٭ روس نے اس مبینے قتل عام کی مدمت کرتے ہوئے اسے (جنگی جرم) قرار دیا ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی جانب سے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی لاشیں زمین پر پڑی ہوئی تھیں ٭انہیں ہتھیار ڈالنے کے بعد قتل کیا گیا ہے٭