۔،۔یونان اور سعودی عرب کی رائل ایئر فورس سے ہونے والی٭آئی آف دی فالکن ٭مشقیں اختتام پذیر۔نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کی شرکت سے جمہوریہ یونان کے سودہ ایئربیس پر ہونے والی مشترکہ مشقیں ٭آئی آف دی فالکن ٭اختتام پذیر ہو گئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/یونان۔ سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کی شرکت سے جمہوریہ یونان کے سودہ ایئربیس پر ہونے والی مشترکہ مشقیں ٭آئی آف دی فالکن ٭اختتام پذیر ہو گئیں، اختتامی تقریب میں سعودی ایئر فورس کے کمنڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبد العزیز، چیف آف دی سٹاف آف دی یونانی نیشنل ڈیفینس جنرل کونسٹنٹیونس فلورس اور چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل نے شرکت کی جبکہ تقریب میں یونان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعد بن عبد الرحمن اعمار اور سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی کرنل پائلٹ راشد بن عبد العزیز العبودی اور یونانی ایئر فورس کے متعدد سینئر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔٭آئی آف دی فالکن ٭کی مشقوں کے دوران جارعانہ اور دفاعی دونوں قسم کی حکمت عملی سے متعلق جوابی کاروائیوں کے تجربات کئے گئے۔