۔،۔جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارہ فائر فائٹر سے ٹکرا گیا۔دو افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭پیرو کے دارالحکومت میں جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاٹم ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا جب وہ رن وے کے کنارے کھڑے فائر فائٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو ایرو ناٹیکل فائر فائیٹرز جو رن وے کو عبور کرنے کی کوشش میں تھے موقع پر ہلاک ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پیرو۔پیرو کے دارالحکومت میں جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاٹم ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا جب وہ رن وے کے کنارے کھڑے فائر فائٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو ایرو ناٹیکل فائر فائیٹرز جو رن وے کو عبور کرنے کی کوشش میں تھے موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر کے بعد طیارے کے دائیں بازو میں آگ بھڑک اُٹھی تھی، مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا تھا جبکہ بیس مسافروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔حادثہ کے وجوعات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔