۔،۔ پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ٭عالمی فنڈ ڈیل٭ماحولیاتی انصاف کے لئے اہم قدم ہے۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٭عالمی فنڈ ڈیل٭ماحولیاتی انصاف کے لئے اہم قدم ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو ٭کوپ ستائیس ٭سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں کمزور ممالک کی مدد کے لئے ٭عالمی فنڈ ڈیل٭ فنڈز کی فراہمی پر اقوام متحدہ کا ایک تاریخی معاہدہ انصاف کی جانب ایک ٭اہم قدم٭ ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں کمزور ممالک کی مدد کے لئے ٭عالمی فنڈ ڈیل٭ فنڈز کی فراہمی پر اقوام متحدہ کا ایک تاریخی معاہدہ انصاف کی جانب ایک ٭اہم قدم٭ ہے، اقوام متحدہ کا سربراہی اجلاس اتوار کو مصر میں ایک فنڈ کے معاہدے کے ساتھ سمٹ گیا ہے،جس کا مقصد کمزور ممالک کو تباہ کن موسمیاتی اثرات سے ٭نقصان اور تباہی٭ سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے۔ شہباز شریف کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ٭اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں نقصان اور تباہی کے فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے٭پاکستان جو دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہے عالمی گرین ہاوس کے صرف 0.8 فیصد اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن وہ ان ممالک میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے شدید موسم کا سب سے زیادہ خطرہ ہے جبکہ اس سال کے شروع میں پاکستان تباہ کن مون سون سیلابوں کی زد میں آ گیا تھا جس نے ملک کا تقریباََ ایک تہائی حصّہ پانی سے متاثر ہوا ہے جبکہ تقریباََ 30 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے تباہی کا تخمینہ تیس بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔