۔،۔سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے والے مقامی شہری کو سزائے موت کا حکم۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب میں ایک عدالت نے سعودی شہری محمد بن سعود الرویلی کو غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/جدہ۔ سعودی عرب میں ایک عدالت نے سعودی شہری محمد بن سعود الرویلی کو غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگکے الزام میں سزائے موت سنا دی، اس پر الزام تھا کہ اس نے اردن کے ساتھ مملکت کی شمالی سرحد کے قریب ممنوعہ ایمفیٹا مائن گولیاں اسمگل کی تھیں۔ سعودی عدالت کی اس سزا کو اسلامی قانون کے تحت تعزیر کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے،اس کا فیصلہ ایک جج نے کیا ہے اور یہ حد قصاص کے جرم مے برعکس ہے جس کی ایک مخصوص سزاقرآن و سنت کے مقدس نصوص میں بیان کی گئی ہے۔ حدود قصاص کے تحت سنائی جانے والی سزاوں کو مملکت کی اپیل عدالت اور سپریم کورٹ بھی برقرار رکھتی ہے۔ دریں اثناء جدہ میں 3.7 کلو گرام میتھا مفیٹا مائن بر آمد ہونے کے بعد متعدد پاکستانی باشندوں اورایک سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کے مقدمات پبلک پراسیکیوٹر کو بھیج دیئے گئے ہیں۔