۔،۔ دلہن ایک رات کی۔نوبیاہتا لڑکی کے کنوارے پن کی تصدیق،اہل علاقہ خوش۔ نذر حسین۔،۔

٭مصر کی الشرقیہ گورنری سے تعلق رکھنے والی مصری دوشیزہ کو نکاح کے وقت شائبہ تک نہ تھا کہ اگلے چند گھنٹوں میں وہ مصری سوشل میڈیا پایٹ فارم کی سرخیوں کا موضوع بن جائے گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/الشرقیہ۔ فوٹو میں دیکھی جانے والی مصری دوشیزہ گذشہ جمعرات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جبکہ چوبیس گھنٹے بعد جمعہ کے روز شوہر نے لڑکی کی پاک دامنی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے ٭دلہن ایک رات کی٭ کو طلاق دے دی، طلاق کی وجہ سے جب مصری دوشیزہ کی عفت ما آبی پر حرف آیا تو لڑکی کے اہل خانہ نے ٭دلہن ایک رات کی٭ کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا جس میں ڈاکٹروں نے لڑکی کے کنوارے ہونے کی تصدیق کر دی، میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر لڑکی کی پاک دامنی سے متعلق اس کے٭ایک رات کے دولہا میاں ٭ کے الزامات غلط ثایت ہونے پر اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے دوشیزہ کو کاندھوں پر اٹھا کر خوشیاں منائیں،جبکہ لڑکی کے خاندان والوں نے اپنے تئیں دعوی کیا کہ دولہا ایک رات کا کو خود صحت کے مسائل سے دوچار تھا اور بے بنیاد الزام لگا کر ہماری بیٹی کا مستقبل خراب کبا۔