۔،۔ مصر کی خوبصورتی دیکھنے کو ایوانکا ٹرمپ۔اہرام مصر جا پہنچی۔ نذر حسین۔،۔

٭سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مصر کی خوبصورتی دیکھنے گیزا کے اہرام پہنچ گئی اور اپنی تصاویر شیئر کر دیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/مصر۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مصر کی خوبصورتی دیکھنے گیزا کے اہرام پہنچ گئی اور اپنی تصاویر شیئر کر دیں، انہوں نے اپنی خوبصورت تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٭اہراموں پر ایک دن٭ اپنے خاندان کے ساتھ پہلی بار مصر کی خوبصورتی دیکھنے دریافت کرنے آئی ہو۔ واضح رہے ایوانکا نے جس رات ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے انتخابات میں اپنے امیدوار بننے کا اعلان کر رہے تھے اسی دن کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں اور نجی زندگی کو ترجیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایوانکا کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے والد سے محبت اور حمایت کرتی روں گی لیکن سیاسی میدان سے باہر کروں گی میں اپنی انتظامیہ کی بہت سی کامیابیوں پر بھی ہمیشہ فخر کرتی رہوں گی۔