۔،۔ گذشتہ رات ترکی میں بھی6.1 کی شدت زلزلے کے شدید جھٹکے۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی جیو لو جیکل سروے کے مطابق زلزلہ ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباََ 170 کلو میٹر مشرق میں آیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/استنبول۔ بدھ کی صبح گذشتہ رات ترکی میں بھی6.1 کی شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،امریکی جیو لو جیکل سروے کے مطابق زلزلہ ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباََ 170 کلو میٹر مشرق میں آیا، وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے کہ ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ وزیر صحت کی ٹویٹ کے مطابق (بائیس) افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس نے خوف و ہواس کی وجہ سے عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہکے گولیاکا ضلع میں تھا تاہم اس کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کئے گئے، چند تصاویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ لوگ صبح سویرے اپنے گھروں سے باہر کمبل اوڑھے باہر نکل آئے تھے۔