۔،۔ انڈیا جالندھر میں چار خواتین نے فیکٹری ورکر کو اغوا کر کے اس کی عصمت دری کی۔ نذر حسین۔،۔

٭نامعلوم شخص کے مطابق چار خواتین نے لیدر کمپلکس روڈ پر مجھ سے ایڈریس پوچھا، اسی دوران انہوں نے مجھے بے ہوش کر دیا پھر مجھے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئیں پھر رات کے پچھلے پہر سڑک پر پھینک گئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/چندی گڑھ/جالندھر۔ مقامی میڈیا کے مطابق نا معلوم شخص نے دعوی کیا ہے کہ اسے چار خواتین نے لیدر کمپلکس روڈ سے اغوا کیا، وہ چاروں خواتین گاڑی میں تھیں انہوں نے مجھ سے ایڈریس پوچھا جب میں کاغذ کے ٹکڑے پر لکھا ایڈریس دیکھ رہا تھا مجھے بے ہوش کر کے میرے ہاتھ پیر باندھ دیئے اور گاڑی میں ڈالکر نا معلوم مقام پر لے گئیں جن کی عمریں (بائیس اور تئیس) کے درمیان تھیں۔ شخص کے مطابق ان خواتین نے صبح تقریباََ پچھلے پہر سڑک پر چھوڑ دیا۔ شرم کے ڈر سے اس نے پولیس سے رجوع نہیں کیا اس کا مزید کہنا تھا کہ ہوش آنے پر اسے پتہ چلا کہ وہ بغیر کپڑوں کے ہے اور رسی سے بندھا ہوا ہے۔