۔،۔ جنونی ڈرائیور نے مِنی بس راہگیروں پر چڑھا دی،پانچ جاں بحق دس زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭مصر میں ہفتہ کی شام کو ایک منی بس کے جنونی ڈرائیور نے بس راہگیروں پر چڑھا دی جس سے (پانچ) افراد جاں بحق اور (دس) کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مصری حکام نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر۔مصر میں ہفتہ کی شام کو ایک منی بس کے جنونی ڈرائیور نے بس راہگیروں پر چڑھا دی جس سے (پانچ) افراد جاں بحق اور (دس) کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مصری حکام نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، مرنے والوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ عزبتہ التحل میں نئے پل کے اوپر سے متعدد افراد گر گئے جس سے دس افراد زخمی اور پانچ ہلاک ہو گئے، حادثہ کا شکار ہونے والے افراد عزبتہ التحل کی الطرہ التو فیقیہ سڑریٹ پر چل رہے تھے، زخمیوں اور مرنے والوں کی نعشوں کو فوری طور پر المروج کے ون ڈے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق منی بس نئے پل کے اوپر سے آ رہی تھی بریک نہ لگنے کی وجہ سے چرائیور بس پر کنٹرول کھو چکا تھا کئی دیگر کاروں سے ٹکرانے کے بعد بس جوس کی دکان سے ٹکرا گئی۔