۔،۔یورپ اور خاص کر جرمنی میں بسنے والے دوست واحباب خبردار رہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭خواتین کے کچھ گروپ یورپ اور خصوصی طور پر جرمنی کے علاقوں میں سادہ لوح انسانوں کو بے وقوف بنانے میں سرگرم عمل ہیں،اپنی چالاکیوں اور طرح طرح کے حیلوں بہانوں سے ان سادہ لوح انسانوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آفن باخ/ڈارم سٹڈٹ۔ سید حامد شاہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے شان پاکستان جرمنی کو تحریری اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق یورپ اور خصوصی طور پر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ، آفن باخ اور ڈارم سٹڈٹ میں خواتین کے کچھ گروپ یورپ اور خصوصی طور پر جرمنی کے علاقوں میں سادہ لوح انسانوں کو بے وقوف بنانے میں سرگرم عمل ہیں،اپنی چالاکیوں اور طرح طرح کے حیلوں بہانوں سے ان سادہ لوح انسانوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، اس لئے تمام دوست و احباب سے اپیل ہے کہ خود اور دوسرے دوست و احباب کو ایسے شاطر لوگوں سے آگاہ کریں گروپ میں نہ صرف مرد جبکہ عورتیں بھی شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق ایک ہی لڑکی یا خاتون مختلف ناموں سے، مختلف کہانیاں بیان کر کہ سادہ لوح انسانوں سے رقم بٹورنے کی کوشش میں ہیں اور نہ صرف کوشش جبکہ کئی بار کامیابیاں بھی حاصل کر چکی ہیں۔ یہ لوگ مجبوری کا ڈرامہ رچا کر اپنے رشتہ داروں کے شناختی کارڈ دکھا کر ان سے اپیل کرے ہیں کہ اس اکاونٹ میں رقم جمع کروا کر دعائیں لیں۔ لڑکی کا فوٹو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی آپ کی انفارمیشن کے لئے اٹیچ کر رہے ہیں۔