۔،۔مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کی تنظیم کا شعیب احمد بٹ کے والد کی وفات پر اظہار افسوس۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔

٭ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی اور صحافی شخصیت محمد صدیق بٹ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں تھے قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ان کی وفات پر مسجد المدینہ سٹٹگارٹ جرمنی کی موجودہ تنظیم کے عہدہداران کا دلی طور پر اظہار افسوس٭اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ مسجد المدینہ سٹٹگارٹ جرمنی کی موجودہ تنظیم کے عہدہ داران۔ ظفر اقبال نوری، چوہدری محمد نواز، سیف اللہ غفور، منظور حسین بٹ، عبد الغفور، امتیاز حیدر بٹ، جاوید اقبال بھٹی اور مرزا تنویر احمد اور دیگر نے شعیب احمد بٹ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں سے ان کے والد محمد صدیق بٹ(مرحوم) جو ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی اور صحافی شخصیت محمد صدیق بٹ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں تھے قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ان کی وفات پر مسجد المدینہ سٹٹگارٹ جرمنی کی موجودہ تنظیم کے عہدہداران کا دلی طور پر اظہار افسوس٭اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔٭ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ محمد صدیق بٹ نیک سیرت اور نیک دل شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شعیب احمد بٹ اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ کی بارگاہ میں بدست دُعا ہیں کہ اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لحد میں ہی اللہ کی طرف سے بھیجے گئے فرشتے انہیں جنت لباس پہنا کر جنت کی بشارش عطاء کریں اور لحد میں جنت کا دروازہ کھول دیں، اللہ کریم ان کی قبر میں ایسی روشنی عطاء فرمائیں جیسا کہ چودھویں کا چاند ہوتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔٭اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔٭یہ اللہ ہی کی کرم نوازی ہے کہ محمد صدیق بٹ اس جہان فانی سے ایمان سلامت کے ساتھ الوداع ہوئے۔