۔،۔ بچے کی پیدائش کے دوران دلخراش حادثہ،ماں کو اپنا ہاتھ کھونا پڑا۔ نذر حسین۔،۔

٭نُو ماہ تک بچے کو اپنے بطن میں پالنے والی ماں ایک طرف ننھے آنے والے مہمان کی خوشی میں درد زہ کو برداشت کر رہی تھی جبکہ اسی دوران خوشی کی کیفیت ایک حقیقی المیہ میں بدل گئی،ماں کو اس کے ایک ہاتھ سے محروم کر دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برازیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ برازبل مبں اس وقت پیش آیا جب زچگی کے مرحلے سے گزرنے والی خاتون کا خون رُک نہیں سکا، اسی کوشش میں خاتون کو دوائی دینے کے لئے اس کے ہاتھ میں ٭کینولا٭ لگایا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھ کے اندر دھنس گیا جس کی وجہ سے ہاتھ میں اچانک سوجن بڑھ گئی جس کا انفیکشن اتنی خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا کہ زچگی کے دوران خاتون اس تکلیف کو بھول گئی،ڈاکٹروں نے فوراََ خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکڑوں نے خاتون کا ہاتھ کاٹنے کا مشورہ دے ڈالا زندگی اور موت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے خاتون کا ہاتھ کاٹ ڈالا، اسپتال نے متاثرہ خاتون کے ساتھ پورے تعاون اور مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال واقعہ کی تحقیقات کرنے اور غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کاروائی کرنے کاعزم رکھتے ہے۔سول پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تفتیش کار گواہوں کے انٹرویو اور کیس کے متعلق طبی دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔