۔،۔ بھارتی سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا پر(ایئر انڈیا پیشاب کیس) پر ($36,960),جرمانہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئر انڈیا لمیٹڈ کو($36,960) ڈالر کا جرمانہ کر دیا،جبکہ فلائٹ پائلٹ کا لائسنس تین ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے کیونکہ اس نے رپورٹنگ کے درست طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مرد مسافر کی جانب سے نیو یارک سے نئی دہلی جانے والی پرواز میں دوسری خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیو یارک/ نئیدہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے جمعہ کے روز ایک بیان کے مطابق ٹاٹا سنز کی ملکیت والی ایئر انڈیا پر (تین ملین) ملین روپے ٭چھتیس ہزار نو سو ساٹھ٭ ڈالر بنتے ہیں جرمانہ کیا، اور اندرون پرواز خدمات سرانجام دینے والے ایک ڈائریکٹر پر مزید (تین لاکھ) ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ اس مہینہ کے شروع میں ویلز فارگو اینڈ کمپنی نے کہا کہ اس نے ایک ملازم کو برطرف کر دیا تھا جو نومبر میں نیو یارک سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں پیش آیا تھا جبکہ یہ بتائے بغیر کہ واقعہ کیا تھا۔ واضح رہے (چونتیس) سالہ ملزم شنکر مشرا نے مبینہ طور پر (چھبیس نومبر) کی پرواز کے دوران ہندوستانی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کے بزنس کلاس سیکشن میں (اکہتر) سالہ خاتون پر اپنی پتلون کی زپ اتار کر نشے کی حالت میں پیشاب کر دیا تھا۔بہت سے لوگوں نے بزرگ متاثرہ خاتون کی حمایت میں قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق (چونتیس) سالہ ملزم شنکر مشرا کو چھ ہفتوں کے بعد بنگلور سے گرفتار کیا گیا گرفتاری صرف ٹیکنیکی نگرانی کے ذریعہ ممکن ہوئی تھی۔