۔،۔برطانوی وزیر اعظم رِشی سُونک کو دوسری بار مقررہ جرمانے کا نوٹس۔ نذر حسین۔،۔

٭برطانوی وزیر اعظمرِشی سُونک نے سوشل میڈیا ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران چلتی کار میں ایک انٹرویو کے دوران گاڑی میں بیٹھے ہوئے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی،لنکاشائر کی پولیس نے رِشی سُونک کو جرمانہ بھیج دیا جو (ایک سُو سے پانچ سُو)) پاونڈ بھی ہو سکتا ہے۔ جبکہ رِشی سُونک نے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگ لی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لنکا شائر۔ برطانوی وزیر اعظم رِشی سُونک کی سوشل میڈیا کے لئے کلپ بناتے ہوئے گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر شہریوں کی بڑی پیمانے پر تنقید کے بعد برطانوی لنکا شائرپولیس نے اس کوتاہی کو مدنظر رکھتے ہوئے رِشی سُونک کو جرمانہ کر دیا جبکہ سوشل میڈیا پر کی گئی تنقید کے بعد جمعرات کو رِشی سُونک نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معافی مانگ لی،کچھ صارفین کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی پر ان پر (پانچ سو) پاونڈ جرمانہ عائد کیا جائے، واضح رہے برطانوی پولیس کی جانب سے رِشی سُونک کو دوسر بار سزا دی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل وہ اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی میں سزا پا چکے ہیں۔ شمالی انگلینڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے لندن کے ایک (بیتالیس) سالہ شخص کو جرمانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔