۔،۔مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرین پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلافلسطینیوں نے کئی علاقوں کیں ریلیاں نکالیں،مظاہرے کئے جن پر قابض اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،اسرائیلی کاروائیوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بے حال ہو گئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/طو لکرم۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلا ف فلسطینیوں نے کئی علاقوں کیں ریلیاں نکالیں،مظاہرے کئے جن پر قابض اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،اسرائیلی کاروائیوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بے حال ہو گئے، اسی تناظر میں اسرائیلی قابض فوج نے طو الکرم میں نسل پرستی کی علامت دیوار کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ اس کے ساتھ چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قابض فوج کی طرف سے الخلیل کے متعدد دیہاتوں میں بستیوں کو سترد کرنے کے لئے نکالی گئی ریلیوں پر براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث درجنوں فلسطینی دم گھٹنے کے باعث بے حال ہو گئے رپورٹ کے مطابق درنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔