۔،۔ٹکٹ نہ ہونے کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے ملازمین کو چاقو کی دھمکی۔نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ بوکن ہائیم میں چیکنگ کے دوران ٹکٹ نہ ہونے کی صورت میں (اٹھائیس) سالہ نوجوان نے ٹکٹ انسپکٹروں کو چاقو سے دھمکانے کی کوشش کی،بعد ازاں پولیس نے بد تمیزی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دو ٹکٹ انسپکٹر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شام (چھ بجکر پینتیس) منٹ کے قریب۔ہاوزنر ویگ۔ اسٹاپ پر (چونتیس) نمبر بس میں سوار ہوئے، ان کے سوار ہوتے ہی ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے بس سے اترنے کی کوشش کی جبکہ بس اسٹاپ چھوڑ چکی تھی اور دروازے بند ہو چکے تھے، اسی دوران دونوں ٹکٹ انسپکٹر اس شخص کے پاس پہنچے اور ٹکٹ دکھانے کو کہا اس نے اپنے پاس باندھے پرس سے فوراََ چاقو نکالا اور انسپکٹر کی سمت چاقو کا وار کیا اور بار بار کہا کہ میں تمہیں چاقو سے مار دوں گا اسی دوران وہ بس ڈرائیور تک پہنچ گیا اور بس ڈرائیور کو دروازہ کھولنے کا کہا اور دھمکی دی کہ اگر دروازہ نہ کھولا تو میں تمہیں بھی چاقو ماروں گا،اس نے اپنی دھمکی کو دہراتے ہوئے پلکسی گلاس پر وار کیا اسی دوران ٹکٹ انسپکڑوں نے جارحانہ چلاتے شخص پر قابو پا لیا، پولیس کی آمد تک بس کو روک دیا گیا، پولیس نے اٹھائیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا،پکڑے جانے والے شخص کا کوئی مستقل پتہ نہ ہونے کی بنا پر اسے حراستی سیل میں بند کر دیا گیا، کاغذات کی چھان بین کے بعد پولیس کے مطابق اس کے خلاف دو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، کئی عرصہ سے ملزم کو پولیس درکار تھی، انہیں آج عدالت میں پیش کی جائے گا۔